Brailvi Books

قسط 34:اُداسی کا علاج
1 - 20
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِط
اُداسی کا علاج (1)
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۲۱صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فَرمانِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے: تم جہاں بھى ہو مجھ پر دُرُود پڑھو کہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے۔ (2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اُداسی ختم کرنے کا طریقہ اور اَوراد و وَظائِف
سُوال: مىں بہت اُداس رہتا ہوں اور مجھے راتوں کو نىند بھى نہىں آتى، سکون حاصِل کرنے کے لیے  عبادت بھى کرتا ہوں مگر سکون  نہىں مل پاتا،  بَرائے مہربانی اِس حوالے سے  میری راہ نُمائى فرما دیجیے۔   
جواب: آپ اُداسى کا سبب  تلاش کرىں کہ آخر اُداسى کىوں  ہے؟  اگر اِس کا سبب پتا چل جائے  تو اِس کا علاج کر لیجیے۔ یاد رَکھیے!جب آپ اُداسی کے سبب کو  دُور کرىں گے تو ہی  اُداسى دُور ہو گى ۔ اگر ىہ نفسىاتى اَثر ہو گا کہ مىں ہر وقت اُداس رہتا ہوں جىسا کہ آپ   نے اِس حوالے سے  سُوال بھی کیا ہے، اِسی طرح  ہو سکتا ہے کہ آپ  دوستوں مىں بھی اِس کا تذکرہ کرتے ہوں اور گھر مىں بھى گاہے گاہے یہ کہہ دىتے ہوں  کہ مىں اُداس رہتا ہوں تو اِس طرح کرنے سے  بندہ نفسىاتى مَرىض بن سکتا ہے۔ اِس لیے آپ کاعلاج آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے اور آپ اُداسی کے سبب کو دُور کیجیے۔ اِس کے علاوہ ہو سکے تو روزانہ 60 مَرتبہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم  پڑھ کر پانى پر دَم کر کے پى لىا کرىں اِنْ شَآءَ اللّٰہآپ کا غم



________________________________
1 -   یہ رِسالہ۲۵ جمادی الاخریٰ ۱۴۴۰ھ بمطابق 02 مارچ 2019 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے’’فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے۔ (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)       
2 -   معجم کبیر،  باب الحاء، حسن بن حسن بن علی، ۳/ ۸۲، حدیث: ۲۷۲۹ دار احیاء التراث العربی بیروت